Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجودھیامیں’’دھرم سبھا شروع‘‘ ،دفعہ 144نافذ

اجودھیا۔۔۔مندرکی تعمیر کیلئے وشو ہندوپریشد نے حکومت پر دباؤ بنانے کیلئے ’’دھرم سبھا‘‘کاپروگرام شروع کردیا جس سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا۔یہ پروگرام شام 4بجے تک جاری رہے گا۔ذرائع نے بتایاکہ  15پارکنگ مقامات بنائے گئے ہیں ۔اس پروگرام میں 10ہزار موٹرسائیکل،8ہزار کار،6ہزار بسوں اور مختلف ٹرینوں سے لوگ اجودھیا پہنچیں گے۔اس پروگرام میں تقریبا ڈھائی لاکھ افراد کے شرکت کا امکان ہے۔ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔علاقے میں دفعہ 144نافذ کردیا گیا تاہم وشوہندو پریشد اور شیوسینا کے کارکنوں کی بڑی تعدادوہاں پہنچ کر نعرے بازی شروع کردی۔ وی ایچ پی اور شیو سینا کی جانب سے الگ الگ پروگرام کاانعقاد کیا گیا۔آج شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے متنازعہ اراضی میں مذہبی رسومات اداکرنے کےبعد  وشوہندو پریشد کےپروگرام میں شرکت کی۔ انتظامیہ نے شیو سینا کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی ۔ادھر تپسوی چھاؤنی سے وابستہ مہنت پرمہنس داس نے 6 دسمبر تک رام مندرکی تعمیر کاآغاز نہ ہونے پر خود سوزی کی دھمکی دیدی۔ سادھوی رتمبھرا نے مندر کے سلسلے میں آرڈیننس لانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مندر پر اب اور انتظارنہیں کیا جاسکتا۔اجودھیا میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے کیلئے ایک لاکھ سے زائدسیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -قانون توڑنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سریندر سنگھ

شیئر: