Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فو کے ماہر نے چور کو پکڑلیا

بیجنگ ..... ایک ٹرک ڈرائیور نے اپنا فون چوری ہونے پر چور کو کنگ فو کی طرح لات مار کر اسے اسکوٹر سے گرا دیا۔ ڈرائیور نے دیکھا کہ اسکا فون چوری ہوگیا ہے اور چور اپنی اسکوٹر پر اسے لیکر فرار ہورہا ہے۔ اس نے تعاقب کیا لیکن وہ غائب ہوگیا۔ اگلے دن اسی ٹرک ڈرائیور نے دیکھا کہ وہی چور اسکے قریب سے گزر رہاہے۔ اس نے کچھ سوچے بغیر اسے سگنل پر جالیا او رآودیکھا نہ تاو ایک لات مار کر اسکوٹر سے نیچے گرادیا۔ چور نے بھی اسی میں عافیت جانی کہ وہ موبائل فون اسکے حوالے کردے جو اس وقت بھی اس کی جیب میں تھا۔ اس سارے واقعہ کی وڈیو قریب سے گزرنے والا شخص بناتا رہا۔ ڈرائیور کنگ فو کا ماہر تھا اور یہ بات چور کو معلوم نہیں تھی۔ ڈرائیور نے اسے لات ماری پھر اٹھایا اور پھر اس طرح اس نے اپنا بدلہ لیا۔ یہ واقعہ جنوب مشرقی چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر فوشان میں پیش آیا۔
 

شیئر: