Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دماغ کا امتحان لیں

ایلینیوائے ..... اس تصویر میں آپ کتنے نکتے دیکھ رہے ہیں اور اس میں اس میں کتنے نقاط ہونگے یہی بات آپ کو بتانی ہے اور یوں آپ اپنے دماغ کا بھی امتحان لے سکتے ہیں۔ ہمارا دماغ اور آنکھ فوری طور پر کسی چیز پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تاہم ضروری نہیں کہ ہر بار آپ کا دماغ کو درست بات بتائے۔ مختلف وڈیوز دیکھنے کے بعد یہ پتہ چلا کہ آپ کی آنکھیں بھی کبھی کبھار آپ کو الجھن میں ڈال سکتی ہیں۔ جائرے سے یہ بات معلوم ہوئی کہ ہم جو چیز دیکھتے ہیں اس کا انحصاربھی اس بات پر ہوتا ہے کہ دماغ کیا سوچ رہا ہے۔ مختلف جائزوں سے یہ بات واضح ہوئی کہ بعض اوقات دماغ بھی دھوکہ دے جاتا ہے۔ ہم وہی چیز دیکھتے ہیں جو ہمارے قرنیہ میں تصویر کو جذب کرنے والے خلیات روشنی کی صورت میں دماغ کو سگنل بھیجتے ہیں تاہم ایک ایسی جگہ بھی آتی ہے جہاں ہماری رگ اور خون کی شریان ہماری آنکھوں سے جاکر ملتی ہیں اور اسی دوران بعض اطلاعات و معلومات ہم تک پوری طرح سے نہیں پہنچ پاتی۔ جب روشنی ہمارے قرنیہ کو پہنچتی ہے تو یہ یہ لمحہ ایک سیکنڈ کا بھی دسواں حصہ ہوتا ہے جب ہمارا دماغ اس بارے میں ہمیں اطلاع پہنچاتا ہے۔
 

شیئر: