Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین کی حوصلہ افزائی بچوں کیلئے ٹانک

لندن ...... برطانیہ میں اعلیٰ تعلیمی ادارے کے سبکدوش ہونے والے ادارے کے سربراہ کا کہناہے کہ تارکین وطن کے بچے اسکولوں کے امتحانات میں برطانوی بچوں سے زیادہ اچھے نمبر لاتے ہیں کیونکہ انکے والدین ہمیشہ ہی ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی والدین اتنی زیادہ بچوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔ سر مائیکل ولشا نے کہا کہ تارکین کے بچوں نے حالیہ بین الاقوامی امتحانات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے برطانوی والدین پر زور دیا کہ وہ تعلیمی معاملات پر ان تارکین وطن جیسارویہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان ہی بچوں کو حمایت دیتا ہے جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔ تارکین کے بچے بہترین تعلیمی نظام کے خواہاں ہیں ۔ادھر ناقدین نے نشاندہی کی کہ اسکولوں خصوصاً پرائمری اسکولوں پر اس وقت بڑا دباو ہے کیونکہ زیادہ تر تارکین کے بچے داخلے لے رہے ہیں اور نئے آنے والے تارکین میں شرح پیدائش زیادہ ہے۔
 

شیئر: