Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مچھلی کے بچے بچھڑنے کے بعد اصل جگہ واپس آتے ہیں

نیویارک ...... مچھلیاں زیادہ تر بچے سمندر میں پائی جانے والی چھوٹی چھوٹی پہاڑیوں میں ہی دیتی ہیں اور یہ بچے کچھ دنوں بعد ہی اپنی ماں اور جگہ سے بچھڑ جاتے ہیں لیکن محققین کا کہناہے کہ یہ بچے رہنے کیلئے واپس اسی جگہ آتے ہیں جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔ پانی کے زور کے نتیجے میں یہ بچے منتشر ضرور ہوتے ہیں لیکن ان میں سے 60فیصدواپس اپنی ”جائے ولادت “ پر آنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان بچوں میں ” انٹرنل میگنیٹک کمپاس“ ڈھونڈ نکالا ہے جو انہیں رات کے وقت بھی اپنے گھر کی طرف آنے میں مدد دیتا ہے اور یوں وہ انہیں انکی منزل کی طرف واپس لاتاہے۔ پروفیسر مائیک کا کہنا ہے کہ سورج یا ستاروں کی روشنی انہیں گھر واپس آنے کیلئے رہنمائی نہیں کرتی بلکہ ان کے جسم کانظام انہیں واپس گھر کی طرف لاتا ہے۔ انکا کہناہے کہ اب تک ہمیں صرف یہی پتہ تھا کہ پرندوں ، ممال سمندری حیات، مچھلیوں اور شارک میں ہی یہ نظام ہوتا ہے لیکن اب جو تحقیق ہوئی ہے اسکے نتیجے میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ مچھلیوں کے بچوں میں بھی یہ نظام موجود ہے۔
 

شیئر: