Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعظم خان نے باپ بیٹے میں مصالحت کرائی

لکھنو ... یوپی حکومت کے سینیء وزیر محمد اعظم خاں نے سماجوادی پارٹی کو ٹوٹنے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو اور ان کے بیٹے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کے درمیان مصالحت بھی کرا دی۔ اعظم خاں کے ساتھ ساتھ بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے بھی دونوں باپ بیٹے کے درمیان مصالحت کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ ذرائع کے مطابق ملائم سنگھ نے جمعہ کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کے الزامات کے تحت اکھلیش سنگھ یادو اور اپنے چچا زاد بھائی رام گوپال یادو کو پارٹی سے 6 سال کیلئے باہر کردیا تھا۔ جیسے ہی یہ خبر اعظم خاں کو ملی وہ فوراً ہی ملائم سنگھ کی رہائش پر پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی سپریمو کو سمجھانے کی کوشش کی اور بتایا کہ اگر خاندانی جھگڑا ختم نہیں کیا تو پھر سماجوادی پارٹی کی جیت کے امکانات ختم ہوجائیں گے اور بی جے پی کا راستہ صاف ہوجائے گا۔ اعظم خان نے ملائم سنگھ کا موقف سننے کے بعد اکھلیش یادو کے گھر گئے اور وہاں پہنچ کر وزیراعلیٰ کو سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اعظم خاں نے کی محنت رائیگاں نہیں ہوئی ۔ دونوں باپ بیٹے کے درمیان مصالحت ہوگئی۔ ملائم سنگھ نے اکھلیش یادو کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

شیئر: