Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قدیم روایتی درختوں میں زیادہ قوت مدافعت

  لندن..... ماہرین نباتات اور شجری امراض کے ماہرین نے برسوں کی تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کے قدیم روایتی درختوں میں جنہیں بالعموم ایش ٹریز کے نام سے جانا جاتا ہے دوسرے نئے درختوں کے مقابلے میں قوت مدافعت بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ حد یہ ہے کہ درختوں کو دیمک کی طرح چاٹنے والی پھپھوندی بھی اس پر اثر انداز نہیں ہوتی ۔ واضح ہو کہ یہ تحقیقی رپورٹ اس وقت سامنے آئی ہے جبکہ پورے یورپ میں تباہ کن حد تک خطرناک پھپھوندی نے درختوں اور پودوں کو بری طرح متاثر کررکھا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ جس میں درختوں کے ڈی این اے کو ڈی کوڈ کرکے نتائج اخذ کئے گئے ہیں۔ برطانیہ میں سب سے پہلے 2012ءمیں درجنوں خطرناک پھپھوندیوں نے یلغار کی تھی۔ جس سے آدھا ملک متاثر ہوا تھا۔ڈ نمارک میں 90فیصد درخت اس پھپھوندی سے متاثر ہوچکے ہیں تاہم ایش ٹریز نے ان پھپھوندیوںکا جم کر مقابلہ کیا تاہم چونکہ ایش ٹری کے بڑھنے اور نشونما پانے کی رفتار بہت سست ہوئی اسلئے اسکی حتمی قوت مدافعت کا تجزیہ کئی عشرے بعد ہی کیا جاسکے گا۔ درختوں کو بعض قسم کے بھنوروں سے بھی نقصان پہنچتا ہے۔ تازہ ترین تحقیق یونیورسٹی لندن کی کوئن میری یونیورسٹی کے سائنسدانوں اور ماہرین نے مرتب کی ہے جو 30سائنسدانوں پر مشتمل تھی۔ یورپ کے دوسرے 37ایش ٹریز بھی اچھی قوت مدافعت رکھتے ہیں۔
 

شیئر: