مغلیائی ابٹن جلد کو بنائے پر رونق
جلد کی خوبصورتی اور رنگت کو نکھارنے کےلیے ابٹن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا . اس میں موجود اجزاء جلد کی رونق بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں . ابٹن مختلف طریقوں سے بنایا جاتا ہے اور مختلف اجزاء ترکیبی کا مرکب ہوتا ہے . اگر مغلیائی ابٹن کی بات کی جائے تو یہ ابٹن جلد اور رنگت کو مغلیائی چمک دمک سے سجانے کے لیے بہترین ہے . مغلیائی ابٹن بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ صندل سفوف ، چنبیلی کے پھول ، گلاب کی پتیاں ، جو کا آٹا ، ناگر موتا ، آمبہ ہلدی ، بال جھڑ اور کپور کچری ہم وزن لیں اور پیس کر باریک سفوف بنا لیں . پھراس میں دودھ ملائیں اور اچھی طرح مکس کر لیں . زبردست مغلیائی ابٹن تیار ہے . یہ ابٹن آپ کو دلہن کی طرح سجادے گا اور جلد کو نیا رنگ روپ بخشے گا .