Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب کرپٹ لوگ جیلوں میں ہونگے،شیخ رشید

پشاور...وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کوتبدیلی اورانقلاب کے لئے ووٹ دیئے۔اب کرپٹ لوگ جیلوں میں ہونگے۔کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے۔ اگر اس ملک میں چوروں اور لٹیروں کو سزائیں نہ ملیں تو ملک کی بنیادیں ہل جائےگی۔پشاور میں رحمان بابا ٹرین کے افتتاح کے موقع پر انہوںنے کہا کہ ریلوے کی زمینوں سے قبضہ ختم کرایا جائے گا۔سرکاری اراضی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔ ٹرین چلے گی تو پاکستان کی معیشت چلے گی۔شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام لئے بغیر کہا کہ عوام نے اس لئے ووٹ نہیں دیا کہ وہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین بن کر جھنڈوں والی گاڑیوں میں پھریں۔چوروں اور لٹیروں کو سزائیں نہ ملیں تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔لوگ عمران خان کے ساتھ اس لئے ہیں کہ ملک میں انقلاب اور تبدیلی آئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی تیز ترین ٹرین سروس ہے ۔ یہ ٹرین 34 کی بجائے 24 گھنٹوں میں پشاور سے کراچی پہنچے گی۔انہوںنے کہاکہ 100 دنوں میں 20 ٹرینیں چلائی ہیں جو دنیا کی تاریخ میں ریکارڈ ہے۔ اس سال مزید 20 ٹرینیں اور چلائیں گے۔ ایم ایل ون کا فیصلہ چند ہفتوں میں ہوجائے گا جس کے تحت پشاور سے کراچی تمام ریلوے ٹریک تبدیل کیا جائے گا۔

شیئر: