Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کو تحفظ اور روزگار کی امریکی پیشکش

واشنگٹن... امریکہ نے طالبان کو افغان امن میں شمولیت پر تحفظ اور روزگار کی پیشکش کی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع نے افغانستان میں طالبان کی بحالی کے لئے منصوبہ بھی پیش کردیا۔ پینٹاگون کی جانب سے کانگریس کو بھیجے جانے والے اس منصوبے میں بتایا گیا کہ طالبان کے چند رکن ہتھیار ڈالنے کو تیار ہوسکتے ہیں اور وہ اپنے اہلخانہ کی حفاظت کی ضمانت اور روزگار ملنے پر معاشرہ کا حصہ بننے کے لئے تیار ہوں گے۔ مقامی قائدین ایسے پروگرام تشکیل دے رہے ہیں جس سے چھوٹے پیمانے پر امن قائم ہو تاہم افغان حکومت نے اب تک قومی سطح پر حکومتوں کو ضم کرنے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں بنایا ۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے امریکی فورسز واپس بلانا چاہتی ہے پینٹاگون نے افغانستان میں فوج کو برقرار رکھنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ طالبان کو امن مذاکرات میں شرکت کے لئے زور دیا جاسکے۔پینٹاگون کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ طالبان پر فوجی دباو، عالمی سطح پر امن پر زور اور نئے ایس آر اے آر اقدامات سے مذاکرات کی جانب آتے دکھائی دے رہے ہیں۔
 

شیئر: