Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پنجاب اور وفاقی حکومت گرادیں‘ بلاول

کراچی:  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت گرا دیں گے۔ ذرائع کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی ہو رہی ہے جبکہ اس کے مخالفین چاہتے ہیں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو تبدیل کردیا جائے تاہم عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے لیے مقدمات کوئی نئی بات نہیں۔ وہ پہلے بھی 11 سال جیل میں گزار چکے ہیں اور تمام کیسز میں بری ہوئے۔ یہ مقدمہ بھی جھوٹا ہے، اس میں بھی بری ہو جائیں گے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوتا جارہا ہے۔ رپورٹ جعلی اور جھوٹی ہے، اس کے خلاف عدالتوں میں قانون کے مطابق لڑتے ہوئے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔  سندھ میں گورنر راج سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آصف علی زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے کے اندر وفاقی حکومت گرا کر دکھا سکتا ہوں اور ان حکمرانوں کو جیل بھی بھیج سکتے ہیں۔ ہم پنجاب حکومت گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔
 

شیئر: