Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

9ہزار افراد میں زکوٰة کی تقسیم

عمان .... وزارت دینی امور و اقاف نے کہا ہے کہ گزشتہ برس 9 ہزار 870 افراد میں ادارے کی جانب سے زکوٰة تقسیم کی گئی ۔ عمانی اخبار الوطن کے مطابق زکوہ کی رقم 9 لاکھ 30 ہزار 865 عمانی ریال تھی جو مستحق افراد اور خاندانوں میں تقسیم کی گئی جس سے انکی معاشی ضروریات قدرے پوری ہو سکیں گے ۔ عمانی وزارت مذہبی امور کی جانب سے یہ اعداد وشمار گزشتہ برس 2016 کے دوران کے حوالے سے دیئے گئے ہیں ۔ 
 

شیئر: