Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جلد کی حفاظت کے اصول

خوبصورت نرم وملائم اور چمکدار جلد ہر عورت کا خواب ہوتی ہے ۔ جلد کی رنگت اور خوبصورتی ہی چہرے کی خوبصورتی کو بڑھاتی ہے لہذا جلد کی حفاظت کے لئے مناسب صفائی اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔ چہرے کی جلد کو غیرضروری چکنائیوں ، دھول مٹی اور گرد و غبار کے اثرات سے بچانے کے لئے دن میں ایک بار کلینزنگ ضروری ہے ۔ کلینزنگ نہ صرف جلد کو صاف شفاف بناتی ہے بلکہ نکھار بھی پیدا کرتی ہے ۔ البتہ کلینزنگ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جلد اپنی قیمتی اور قدرتی چکنائیوں سے محروم ہوکر خشک نہ پڑ جائے ۔ اس سے بچنے کے لیے کلینزنگ کے فوراً بعد جلد کو مناسب طریقے سے موسچرائز کریں ۔ خشک جلد کے لیے ایسا کلینزر استعمال کریں جس میں قوت بخش جڑی بوٹیاں اور تیل شامل ہو ۔ یہ اجزاء جلد میں چکنائی کا توازن برقرار رکھنے اور صفائی کے عمل میں مدد دیتے ہیں  ۔ شاور کے بعد اور رات کو بستر پر جانے سے پہلے جلد کو ضرور موسچرائز کریں ۔ یہ جلد کی قدرتی نمی بحال رکھنے اور جلد میں ملائمت اور قدرتی لچک پیدا کرنے کے بہت ضروری ہے ۔ موسچرائزنگ کے لیے زیادہ مہک والے لوشن استعمال نہ کریں ۔ 
اسکے ساتھ ساتھ متوازن غذا کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ایسی غذا استعمال کریں جو وٹامنز ، منرلز اور پروٹین سے بھرپور ہوں ۔ یہ غذائیں جلد کے مسائل سے دوچار ہونے سے بچاتی ہیں اور جلد کو تازگی اور چمک فراہم کرتی ہیں ۔ جسم میں پانی کی مناسب مقدار بھی جلد کو تروتازہ رکھنے اور چہرے پر جھریاں پڑنے سے بچانے میں مدد دیتی ہے لہٰذا دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی کا استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔ جلد کی حفاظت کے لیے ان تمام چیزوں کے ساتھ ساتھ سورج کی شعاعوں سے تحفظ بھی ضروری ہے ۔ دھوپ میں نکلتے وقت سن اسکرین کا استعمال نہ صرف جلد کو سورج کی الٹراوائلٹ شعاؤں سے بچاتا ہے بلکہ اس میں موجود پروٹین ، کیراٹن اور ایلاسٹن جلد کی حفاظت کرتے ہوئے اسے نرم و ملائم اور صحت مند بناتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:شام کی تقریبات کے لیے ڈارک میک اپ کا انتخاب کریں

شیئر: