Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یاسر شاہ پھر انجری کا شکار

 سڈنی.. آسٹریلیا میں کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کے متبادل کے طور پر محمد اصغر کو پاکستان سے آسٹریلیا بھیجا گیا تھا جبکہ محمد نواز کی صورت میں ٹیم کے پاس پہلے ہی ایک آل راونڈر موجود تھا لیکن یہ دونوں اسپن آل راونڈر ساتھی کھلاڑیوں کو پانی پلاتے رہ گئے یاسر شاہ سڈنی ٹیسٹ میں پھر انجری کا شکار ہوگئے انہوں نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوسرے دن بولنگ نہیں کی۔ یاسر شاہ کی میلبورن ٹیسٹ میں شرکت بھی غیر یقینی تھی جس کی وجہ سے محمد اصغر کو ان کے بیک اپ کے طور پر پاکستان سے آسٹریلیا بھیجا گیا تھا۔ محمد اصغر کے ساتھ پہلے سے اسکواڈ کا حصہ بنائے گئے محمد نواز کو بھی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے کھیلنے کی زحمت نہیں دی اسپن بولنگ کا تمام بوجھ یاسر شاہ نے اٹھائے رکھا ۔ انہیں جزوقتی بولرز کے طور پر اظہر علی اور اسد شفیق کی مدد حاصل رہی لیکن پاکستانی بولنگ آسٹریلوی بیٹسمین لائن کیلئے پوری سیریز میں کسی مرحلے پر کوئی خطرہ نہیں بن پائی۔ یاسر شاہ سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے دن میچ شروع ہونے سے پہلے وارم اپ کے دوران تکلیف کا شکار نظر آئے جب ٹیم میدان میں اتری تو وہ اس کے ساتھ موجود نہیں تھے۔ بعدازاں ٹیم انتظامیہ نے اعلان کیا کہ لیگ اسپنر ہمسٹرنگ کا شکار ہوگئے۔ ان کی یہ تکلیف بظاہر معمولی نوعیت کی بتائی گئی ہے تاہم صورتحال آسٹریلیا کی دوسری اننگز کے دوران واضح ہوگی۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ یاسر شاہ کھیل کے پہلے دن فیلڈنگ کرتے ہوئے تکلیف کا شکار ہوئے تھے جو دوسرے دن مزید بڑھ گئی۔ ٹیم کے فیزیو انہیں طبی امداد فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ جلد فٹ ہوسکیں ۔ ایک سوال پر مکی آرتھر نے کہاکہ پاکستانی بولرز یقینی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہوگئے ہیں اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل کھیل رہے ہیں۔ 
 

شیئر: