Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اومنی گروپ کا اصل مالک کون؟

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ اومنی گروپ کے اصل مالک آصف زرداری ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا نام کرپشن میں آنا باعث شرمندگی ہے۔ کسی کا نام عہدے نہیں بلکہ کردار کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالا جاتا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سپریم کورٹ کی جانب سے ای سی ایل سے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کا نام نکالنے کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت عظمیٰ کے حکم کی تعمیل کریں گے۔ کسی کا نام ای سی ایل میں عہدوں کی نہیں بلکہ کردار کی وجہ سے ڈالا جاتا ہے اور وزیراعلیٰ کا اتنی گھناؤنی کرپشن میں نام آنا باعث شرمندگی ہے۔ ، جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں مراد علی شاہ کا نام سامنے آیا اور پی ٹی آئی مراد علی شاہ سے استعفے کے مطالبے پر قائم ہے جبکہ اومنی گروپ کے اصل مالک آصف علی زرداری ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے تعلقات صرف معاشی نہیں اسٹریٹجک بھی ہیں۔ یو اے ای کے ولی عہد شیخ زید بن سلطان النہیان کا دورہ 2 مراحل پر مشتمل تھا۔ پہلے 2 دن دورہ نجی اور ایک دن سرکاری تھا۔
مزید پڑھیں:- - - - - - -مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد وزیرا عظم خود رکھ لیں، میں نہیں جاؤں گا‘ چیف جسٹس
 

شیئر: