Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجٹ اجلاس ملتوی نہیں کیا جائے گا،ارون جیٹلی

نئی دہلی... اترپردیش کی اپوزیشن میں شامل اہم جماعتوں سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اب جبکہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوںکا اعلان کردیا گیا ہے تو وہ مرکزی حکومت کو ہدایت کرے کہ جنوری میں شروع ہونے والا پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس ملتوی کیا جائے۔ حکومت نے واضح طور سے اعلان کیا ہے کہ اسمبلی انتخابات کا پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے کوئی تعلق نہیں اس میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں کی جائیگی۔ مرکزی وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے اپوزیشن کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ اجلاس ملتوی کرنے کا وہ پارٹیاں مطالبہ کررہی ہیں جو نوٹ بندش کے بارے میں کہہ رہی ہیں کہ اس کا کوئی مثبت اثر نہیں ہورہا ا جب صورتحال یہ ہے تو پھر ان پارٹیوں کو بجٹ اجلاس کے بارے میں بھی تشویش نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بجٹ پیش کرنے کی جو تاریخ مقرر ہوئی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائیگی۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ 2014ءمیں پارلیمانی انتخابات سے قبل بھی مرکزی بجٹ منظور کیا گیا تھا۔ اس بجٹ کا پارلیمانی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑا تھا اسمبلی انتخابات سے قبل بجٹ اجلاس کے ہونے سے انتخابی عمل متاثر نہیں ہوگا۔ بی ایس پی کی سربراہ اور یوپی کی سابق وزیراعلیٰ مایاوتی نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ مرکزی حکومت بجٹ میں ایسی سہولتوں کا اعلان کرسکتی ہے جس سے رائے دہندگان متاثر ہونگے اس طرح اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ پہنچیں گا۔ 

شیئر: