Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میک اپ تکنیک جان کر کریں اپنی مشکل آسان ‎

میک اپ ایک آرٹ ہے  جس پر مہارت حاصل کرنے کے لیے کسی خاص عمر اورقابلیت کی ضرورت نہیں .  بس تھوڑی سی توجہ اور اپنی صورت اور نقش کے مطابق میک اپ تکنیک کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے .  اس بات کا احساس کہ آپ خوبصورت ہیں اور اپنی خوبصورتی کو مزید بڑھا سکتی ہیں میک اپ کو آپ کے لیے بہت آسان بنا سکتا ہے . میک اپ کے لیےمناسب مصنوعات  ، تکنیک اور درست طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ  وہ جلد میں ٹھیک سے جذب نہیں ہو پاتا اور  اپنا بہترین تاثر قائم کرنے  میں ناکام رہتا ہے .  چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھ کر آپ ایک بہترین لک حاصل کر سکتی ہیں .  کنسیلر لگانے کے لیے تکونی تکنیک استعمال کریں  . آنکھوں کے نیچے  تکون بنائیں اور اسے اچھی طرح بلینڈ کر لیں  . اس سے آنکھیں  دھنسی ہوئی یا سوئی سوئی محسوس نہیں ہونگی .  آنکھوں کے کنارے پر کنسیلر لگانے کے لیے چوتھی انگلی استعمال کریں . آئی لائنر کو بہترین طریقے سے سیٹ کرنے کے لیے لائنر لگانے سے پہلے  آنکھوں پر نقطے سے بنالیں پھر انہیں آہستگی اور صفائی سے آپس میں ملا لیں . اسی طرح ہائی لائٹر  کو اپنے چہرے کی قدرتی ساخت  خوبصورتی سے ابھارنے کے لیے استعمال کریں .  رخسار ،ناک کی نوک اور ماتھے پر  اسے لگانا بہترین طریقہ ہے .  ان چھوٹی چھوٹی تکنیک  کا خیال رکھ کر  آپ میک اپ میں مہارت حاصل کر سکتی ہیں .
یہ بھی پڑھیں:جلد کی حفاظت کے اصول

شیئر: