Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی املاک کو نقصان سے بچانے کے لئے آرڈیننس لانے پر غور

ترواننت پورم۔۔۔۔  ہڑتال، فرقہ وارانہ مظاہروں اور پُرتشدد ہنگاموں کے دوران ذاتی املاک کو نقصان بچانے کیلئے ریاست کیرالا کی حکومت آرڈیننس لانے پر غور و خوض کررہی ہے۔حکومت نے احتجاجی مظاہروں کے دوران نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں پر پابندی لگانے کےپیش نظر ’’ذاتی ملکیت کے نقصان کی روک تھام اور معاوضہ آرڈیننس 2019‘‘پرعملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی پنارائي وجين نے بتایا کہ کابینہ نے گورنر جسٹس (ر) پی سداشیوم سے آرڈیننس لانے کی سفارش کی ہے۔اس آرڈی ننس کے تحت5 سال قید اور جرمانہ کی سزا ہوگی۔ اگر نقصان دھماکہ یا آتشزنی کی وجہ سے ہوا تو ملزم کو 10 سال قید یا عمرقید کی سزا ہوسکتی ہے۔ ایسے معاملات میں ملزم کو استغاثہ کی سماعت اور نقصان کی تلافی کے لئے 50 فیصد کی بینک گارنٹی دینے کے بعد ہی ضمانت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - - - - -سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کوچھٹی پر بھیجنے کا حکم منسوخ

شیئر: