Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امراوتی، اننت پور ایکسپریس وے منصوبہ جلد نافذ ہوگا،وزارت ٹرانسپورٹ

نئی دہلی۔۔۔روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی مرکزی وزارت نے آندھرا پردیش کی نئی راجدھانی امراوتی اور اننت پور کو جوڑنے والے ایکسز کنٹرولڈ گرین فیلڈ ایکسپریس وے پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کی غرض سے ریاستی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ملاقات کی۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ 384 کلومیٹر طویل یہ ایکسپریس وے 4 رویہ ہوگا اور مستقبل میں نقل و حمل کی ضرورتوں کے پیش نظر اسے 8 لین میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔آندھرا پردیش حکومت نے اس پروجیکٹ کیلئے سرکاری زمین کی مفت فراہمی اور مطلوبہ لاگت کا 50 فیصد خرچ برداشت کرنے پر اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -رشی کیس :سپرمارکیٹ میں گوشت فروخت کرنے پرہنگامہ

شیئر: