Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد: ایئرپورٹ پرمسافر کے قبضے سے ایک کروڑ 2لاکھ روپے برآمد

     حیدرآباد- - - -  حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے پاس سے ایک کروڑ دو لاکھ روپے کی کرنسی کا پتہ چلا تے ہوئے اس کرنسی کو ضبط کرلیاگیا۔محمد پرویزنامی شخص کے سامان کی جانچ کے دوران اس کرنسی کا پتہ چلا ۔اس کرنسی میں 16500 امریکی ڈالر (ہندوستانی مالیت1155000روپئے)،قطری کرنسی52450(ہندوستانی مالیت 996550)،یواے ای کرنسی 37950 (ہندوستانی مالیت721050روپئے)،کویتی کرنسی2165(ہندوستانی مالیت 500115)، عمانی کرنسی 4625 (ہندوستانی مالیت 841750)، بحرین کی کرنسی 2395(ہندوستانی مالیت445470)روپئے،سعودی کرنسی 299100، (ہندوستانی مالیت 5593170)روپے ۔پرویزفلائٹ نمبر.EK-525کے ذریعہ دبئی جارہے تھے ۔ 
مزید پڑھیں:- - - - - -اقوام متحدہ بہار میں مدارس کو مالی امداد فراہم کریگی، مانو اور عالمی ادارے میں معاہدہ

شیئر: