ترک اور سعودی تاجروں کی تشہیر
ریاض۔۔۔وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے سکاکا میں فوجداری کی عدالت کے حکم پر سعودی شہری ابراہیم بن علی السعیدان اور ترک شہری کریم الدین لتجی کے خرچ پر دونوں کی تشہیر مقامی اخبارات میں کرادی۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری ابراہم السعیدان ترک شہری کریم لتجی کو اپنے نام سے الجوف میں ٹھیکیداری کرارہا تھا۔ فوجداری عدالت نے ان کے خلاف دعوے کی تفصیلات اور شواہد سن کر ایک لاکھ 50ہزار ریال جرمانہ، ٹھیکیداری کا ادارہ بند کرنے ، ٹھیکیداری کے سارے کام ختم کرنے، سجل تجاری کالعدم کرنے ،آئندہ ٹھیکیداری پر پابندی لگانے کا فیصلہ سنا دیا جبکہ ترکی کو مملکت سے بیدخل کرکے آئندہ اسکی آمد پر پابندی بھی لگا دی۔