دواؤں کی قیمت 9 تا 15 فیصد بڑھا دی گئی‘ نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد: ادویہ ساز کمپنیوں کے مطالبے کے بعد ملک بھر میں دواؤں کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویہ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بعد اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے لیے کمپنیوں نے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا اور بعد ازاں ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی بھی دی تھی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہوگا۔