Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوانوں نے پستول کی فائرنگ سے کیک کاٹ کر سالگرہ منائی ؟

میرٹھ۔۔۔اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں چند لڑکوں نے سڑک کے کنارے فٹپاتھ پر سالگرہ کا کیک رکھ کر پستول سے نشانہ لگا کرکاٹا۔اس دوران متعدد فائر کئے گئے۔ غنڈہ گردی سے بھری اِس برتھ ڈے پارٹی کا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرہورہا ہے۔ میرٹھ پولیس نے ٹویٹر پر جواب دیا کہ یہ وڈیو یہاں کا نہیں ۔2سیکنڈ کی اس وڈیو کے پروفائل سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نوجوان میرٹھ کا رہنے والا ہے۔ اس وڈیو میں 6 ـ 5 نوجوان ایک شاہراہ پر کھڑے ہیں۔ ان میں سے ایک کے ہاتھ میں پستول نظر آرہا ہے۔یہ وڈیو پیوش راج کے ٹویٹر ہینڈل سےحاصل کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -نینی تال : 2کاروں میں خوفناک تصادم،4افرادہلاک

شیئر: