Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر پورٹ پر ٹکٹ اور شناختی کارڈ کی ضرورت نہیں ہوگی؟

نئی دہلی۔۔۔فضائی مسافروں کو ایئرپورٹ پر اب کسی قسم کے شناختی کارڈ اور ٹکٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ان کی شناخت اب ان کے چہرے سے ہی متعین کی جائیگی۔ فیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی (face recognition technology)کی مدد سے یہ کارروائی انجام دی جائیگی۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر چہرہ شناس ٹیکنالوجی کا پہلا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔ حیدرآباد ایئرپورٹ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ادا کرنیوالے کمپنی GHIALنے فیس ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے تجربے کیلئے ایئرپورٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کو شریک کیا۔جنوری کے تیسرے ہفتے سے اس ٹیکنالوجی کا دوسرا تجرباتی مرحلہ شروع کردیا جائیگا۔اس مرحلے میں حیدرآباد ایئرپورٹ سے فضائی سفر کرنے والے مسافروں کو شامل کیا جائیگا۔تجربے کے دوران مکمل کامیابی حاصل ہونے کے بعد مارچ سے اس ٹیکنالوجی کو حیدرآباد ایئرپورٹ پر باضابطہ نافذ کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -مدھیہ پردیش :نائب صدر اسمبلی کے سیکیورٹی دستےکی گاڑی اورٹرک میں تصادم،4ہلاک

شیئر: