Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغوی ڈاکٹر کی اہلیہ نے بچوں سمیت خودسوزی کی دھمکی دیدی

کوئٹہ:  مغوی ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی عدم بازیابی پر ان کے اہل خانہ کی جانب سے انتہائی اقدام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی عدم بازیابی کی صورت میں بچوں کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے خودسوزی کا اعلان کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرابراہیم خلیل کی اہلیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے اور ان کے شوہر کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا، جس پر انہیں شدید تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی زندگی سے متعلق تشویش ہے۔ شوہر کے اغوا کے بعد صوبائی وزیر داخلہ ایک بار ان کے گھر آئے، اس کے علاوہ کسی حکومتی عہدیدار نے تاحال ان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے شوہر کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا، یہاں تک کہ حکومتی عہدیدار ہمارے فون بھی نہیں اٹھاتے۔ انہوں نے کہا کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ اگر میرے شوہر کو جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو میں اپنے بچوں کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے خودکشی کرلیں گی۔
مزید پڑھیں:- - - - -علیمہ خان سپریم کورٹ پہنچ گئیں

شیئر: