Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹریکٹ پر اساتذہ کی تقرری کے خلاف ہڑتال

نئی دہلی- - -  -  کنٹریکٹ پر اساتذہ کی تقرری کی کیخلاف دہلی یونیورسٹی ٹیچرزیونین نے 16 جنوری کو ہڑتال پر جانے اور کنٹریکٹ سسٹم فوریختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ٹیچرزیونین کے صدر راجيب رے اور سیکریٹری وویک چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر،  وزارت ترقیات و انسانی وسائل کی ہدایت پر یونیورسٹی میں اساتذہ کی ٹھیکے پر تقرری کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی کے ضابطوں اور آرڈیننس میں اس کا کوئی جواز نہیں۔ یونیورسٹی اکیڈمی کونسل کی میٹنگ میں ذیلی کمیٹی کی سفارشات پیش کرنےکی بجائے وزارت کی ہدایات پر تقرریوں کو منظور کرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں جو قابل قبول  نہیں ۔ یونیورسٹی میں برسوں سے پڑھا نے والے 4 ہزار اساتذہ کو مستقل کرنے کی بجائے وائس چانسلر وزارت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ۔ لہذا اساتذہ نے اس کے خلاف 16 جنوری کو ہڑتال پر اور 17-18جنوری کو احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔
مزید پڑھیں:- - - - -پولیس میں بھرتی کی تیاری کرنیوالے3نوجوانوں کو ٹرک نے روندڈالا

شیئر: