Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لودھراں ، ٹرین اور رکشا میں ٹکر، 7 بچے جاں بحق

لودھراں... لودھراں میں جمعہ کی صبح ہزارہ ایکسپریس اور رکشے کی ٹکرمیں مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ 7بچے اور ڈرائیور شامل ہے۔ 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔علی وان اسٹیشن کے قریب ریلوے پھاٹک کھلا ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور شدید دھند کے باعث ٹرین کی درست رفتار کا اندازہ نہیں لگا سکا۔ عینی شاہدین کے مطابق پھاٹک کھلا ہوا تھا ۔حادثے کے وقت ریلوے کا کوئی ملازم موجود نہیں تھا۔ ریلوے حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ پولیس نے گیٹ مین کو حراست میںلے لیا۔

شیئر: