Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک لاکھ اسرائیلی غرب اردن میں آباد

واشنگٹن۔۔۔۔واشنگٹن پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ باراک اوباما کے عہدصدارت میں ایک لاکھ اسرائیلیوں کو غرب اردن میں بسایا گیا۔ فی الوقت غرب اردن میں 150یہودی بستیاں قائم ہیں۔ ان میں 4لاکھ اسرائیلی سکونت پذیر ہیں۔ باراک اوباما کے صدرمنتخب ہونے کے وقت ان کی تعداد 3لاکھ سے بھی کم تھی۔ امریکی جریدے نے توجہ دلائی کہ 2لاکھ اسرائیلی مشرقی القدس میں آباد ہیں جسے فلسطینی مستقبل میں اپنی ریاست کا دارالحکومت بنانا چاہتے ہیں۔ تواصل کے مطابق امریکی جریدے نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 8برسوں کے دوران امریکہ کی نکتہ چینیوں کے باوجود مقبوضہ غرب اردن میں تعمیرات کا سلسلہ بند نہیں کیا گیا۔

شیئر: