کراچی میں گرین لائن میٹروچلے گی ؟
کراچی ...کراچی میں گرین لائن میٹرو کے لئے بسیں کہاں سے آئیں گی۔ وفاق اور سندھ حکومت نے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال دی۔ کراچی میں میٹرو بس چلے گی یا نہیں، شہری سوال کرنے لگے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر نے کہاکہ وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو منصوبے کے لئے بسیں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ لوگ پوچھتے ہیں بسیں کب آئیں گی۔ڈی جی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بتایا کہ بسوں کی خریداری کے لئے وفاقی حکومت کو متعدد خطوط لکھے ہیں۔ بسوں کی خریداری کا ٹینڈر ابھی نہیں ہوا ۔واضح رہے کہ گرین لائن منصوبے پر80فیصد کام مکمل ہوچکا ۔وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ بسوں کی خریداری سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔