Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنرل راحیل کو اسلامی فوجی اتحادکا سربراہ بنانے کی تصدیق

 اسلام آباد ... پاکستان وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو دہشت گردی کے خلاف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ بنائے جانے کی تصدیق کردی۔ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اعتراف کیا کہ اس حوالے سے معاہدے کو چندد ن قبل حتمی شکل دی گئی تا ہم معاہدے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات کا علم نہیں ۔ انہوںنے کہا کہ یہ فیصلہ موجودہ حکومت کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا گیا ۔ اسے پہلے پاکستان میں حتمی شکل دی گئی۔ ایسے کسی اسائنمنٹ یا تعیناتی کے لیے حکومت اور جی ایچ کیوکی باقاعدہ کلیئرنس کی ضرورت ہوتی ہے۔سا بق آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دیئے جانے سے قبل قانونی عمل کی پیروی کی گئی۔

شیئر: