Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادویہ کی قیمتیں بڑھانے پر حکومت سے جواب طلب

لاہور:  ادویہ کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ نے وفاق، پنجاب حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد وحید نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ادویہ کی قیمتوں میں 9 تا 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ جان بچانے والی ادویہ کی قیمتیں بھی 9 فیصد بڑھا دی گئی ہیں جو کہ قانون کے نہ صرف خلاف ہے بلکہ آرٹیکل 9 اور 38 ڈی کی خلاف ورزی بھی ے۔ درخواست گزار نے گزارش کی کہ حکومت کی جانب سے غریب عوام پر ڈالا گیا بوجھ ختم کرنے کے لیے ادویہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 

مزید پڑھیں:- - - -’’نیب آرڈیننس کالعدم قرار دینے کے لیے سماعت جلد کی جائے‘‘

شیئر: