کولکتہ: کپڑا مارکیٹ میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان خاکستر
کولکتہ۔۔۔جنوبی کولکتہ کے گریا ہاٹ میں واقع کپڑا مارکیٹ میں اتوار کو خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاجس سے متعدد دکانیں تباہ اورلاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کی 19گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوئیں۔فائر بریگیڈ کے افسر نے بتایا کہ آگ پر کنٹرول حاصل کرلیا گیا۔آگ لگنے کے اسباب کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ آگ ٹرانسفارمر میں دھماکے کے بعد لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ میں پھیل گئی۔پولیس افسران نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔