Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکبانوں پر سعودی قوانین کی پابندی لازم ہے، آفتاب شیرپاﺅ

قومی وطن پارٹی اوورسیز سعودی عرب کی مجلس عاملہ اور یوتھ ونگ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب 
ریاض (ذکاءاللہ محسن)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے قومی وطن پارٹی اوورسیز ونگ سعودی عرب کی مجلس عاملہ اور یوتھ ونگ کے مشترکہ اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ اس اجلاس کی صدارت مرکزی صدر محمد اقبال ودود نے کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان شاءاللہ بہت جلد وہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور پارٹی کارکنان سے ملاقات اور انکے مسائل بذات خود سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا بہت بڑی خوشی کی بات ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کافی اہمیت کی حامل ہونگے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا ایک موثر حصہ ہیں۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کو تلقین کی کہ سعودی عرب کے قوانیں کی پاسداری آپ پر لازم ہے۔اجلاس سے مجلس عاملہ کے ارکان اقبال ودود، ودان خان، الحاج شیر عالم خان، شاہ ودان خان، سلطان زیب ، ڈاکٹر جمیل الرحمان، فیاض خان، محمود عالم ، بخت شاہ زیب، زید ولی شاہ، رحمت علی رحمت، گل رحمن، نوراللہ خا ن، یوتھ ونگ کے شاہ رحیم خان، کامران خان، اسد جان اور جاوید خان ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے بہت جلد ممبر سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء نے شہر ریاض میں پارٹی کے مرکزی آفس کے قیام، یوتھ ونگ کو موثر بنانے کیلئے پیش کردہ تجاویز اور پارٹی کے اسپورٹس اور فلاحی ونگ کے قیام کی بھی متفقہ طور پر منظوری دی۔
 
 

شیئر: