پنجاب :چڑیا گھر کے شیروں نے باڑے میں کود نے والے شخص کو ہلاک کردیا
زیرک پور۔۔۔۔پنجاب کے زیرک پور کے چھتبیر چڑیا گھر کی 30 فٹ اونچی دیوار پھاند کر شیروں کے باڑے میں ایک شخص کود پڑاجہاں2شیروں نے اس پر حملہ کردیا۔ چڑیا گھر کے فیلڈ ڈائریکٹر ایم سدھاگرب نے بتایا کہ مرنیوالے کی گردن پر گہرے زخم آئے ہیں ۔ اسے سنگین حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ چڑیا گھر میں موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک شخص عقب سے شیروں کے باڑے سے کودگیااس نے شیروں کو بھگانے کی کوشش کی تاہم شیرغار میں گھسیٹ لے گئے ۔ موقع پر موجود لوگوں شور مچانا شروع کیا تاہم اس پر کوئی فرق نہیں پڑا ۔واضح ہو کہ دہلی کے چڑیا گھر میں 2014میں اس قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں سفید شیر کے باڑے میں ایک شخص کود گیا تھا جسے شیر نے حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔