Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپیئنز فٹبال لیگ ، مناکو نے ٹوٹنہم کو2-1 سے ہرا دیا

لندن( ایجنسیاں ) چیمپئنز فٹبال لیگ میں کھیلے گئے میچ میں مناکو نے ٹوٹنہم کو ایک کے مقابلے میں 2گول سے ہرا دیا ہے۔ چیمپئنز لیگ میں ہونے والے میچ میں مناکو کی ٹیم نے کھیل کے آغاز سے ہی زبردست پرفارمنس دی اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے پہلا گول میچ کے16ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد31ویں منٹ میں مناکو نے ایک مرتبہ پھر گیند کو جال کا راستہ دکھا کر اپنی برتری2-0 کر دی۔ حریف ٹیم سخت محنت کے بعد 45ویں منٹ میں ایک ہی گول کر سکی جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سیلوا اور تھامس ایک ایک گول کیساتھ نمایاں رہے۔

شیئر: