کس قسم کا موسچرائزر جلد کے لیے بہترین ہے ؟
سرد موسم میں جلدخشک اور بے رونق ہو جاتی ہے . خشک جلد بہت جلد سورج کی شعاؤں کے اثر کو قبول کرتی ہے اور رنگت سیاہ ہو جاتی ہے لہذا اس موسم میں جلد کی زیادہ حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے . اپنی روٹین میں ذراسی تبدیلی لا کر آپ اپنی جلدکو موسم کے سخت اثرات سےبچاسکتی ہیں .
اس موسم میں چونکہ جلد کاخشک ہونا ایک عام سی بات ہے لہذا آپ کی اولین ضرورت ایک بہترین موسچرائزر ہے . اپنے صابن ، فیس واش ، کریم اور لوشن پر غور کریں کہیں وہ آپ کی جلد کو خشک کرنے کا تو سبب تو نہیں بن رہے . وہ پراڈکٹس جن میں سیلی سائیکلک ایسڈ اور بینزائل پرآکسائڈز شامل ہوں ان سے اجتناب کریں . ان کے بجائے آپ جلد میں نمی پیدا کرنے والا فیس واش موسچرائزر کے ساتھ استعمال کریں یا ایسا فیس واش استعمال کریں جس میں ایلوویرا شامل ہو .
بہترین موسچرائزر وہ ہوتے ہیں جن میں روغن کی آمیزش ہوتی ہے . یہ جلدکو مطلوبہ مقدار میں چکنائی فراہم کر کے اسکی تازگی اور نمی کو برقرار رکھتے ہیں . اس کےعلاوہ وٹامن ای اور ایواکاڈو پر مبنی موسچرائزر جلد میں جذب ہو کر اسے موسم کی بے رحمی سے بچانے کے لیے بہترین ہیں . باہر نکلتے وقت سورج کی شعاؤں سے تحفظ کے لیے سن اسکرین کا استعمال کرنا بھی نہ بھولیں .