Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر

دبئی....... پاکستانی ٹیم مسلسل6ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد عالمی درجہ بندی میں تنزلی کے بعد تیسرے سے پانچویں نمبر پر آگئی۔ آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم ورلڈ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر تھی۔سڈنی ٹیسٹ میں وائٹ واش کے بعد قومی ٹیم کی 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر آگئی۔یاد رہے کہ مصباح الیون کو اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ہاتھوں2ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں بھی اسے شکست ہوئی تھی۔ عالمی درجہ بندی میں ہندپہلے، آسٹریلیا دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔
 

شیئر: