بہار کی بیٹی امریکہ میں سینیٹر منتخب
نئی دہلی۔۔۔بہار کے ضلع مونگیر میں پیدا ہونیوالی مونا داس امریکہ میں واشنگٹن کے 47ویں ضلع کی سینیٹر منتخب ہوگئیں۔ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن مونا داس نے امریکی سینیٹ میں ہندوستانی ثقافت کے مطابق مذہبی کتاب ’’گیتا ‘‘ہاتھ میں لیکر حلف اٹھایا۔مونا ، سنسناٹی یونیورسٹی سے علم نفسیات میں گریجویشن کررکھا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک لڑکی کو تعلیم یافتہ کرکے پورے خاندان اور آنے والی نسلوں کو بھی تعلیم یافتہ بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے لڑکیوں کو ہر میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی ۔مونا نے اپنے آبائی وطن بہار کے دریا پور جانے اورہندوستان کے مختلف مقامات کی سیر کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔مونا کی پیدائش 1971ء میں بہار کے دربھنگہ اسپتال میں ہوئی اور 8ماہ کی عمر میں وہ والدین کے ہمراہ امریکہ چلی گئیں تھیں۔ ان کے والدامریکہ میں بطور انجینیئرکام کررہے ہیں۔واضح ہو کہ مونا کوسینیٹ ہاؤسنگ اسٹیبلٹی اینڈ افورڈبیلٹی کمیٹی کی وائس چیئر مین کی حیثیت سے ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔