ایک پیالے میں نیم گرم پانی لیں اور اس میں دو چمچ مکئی کا آٹا شامل کر کے پیسٹ بنالیں . اس پیسٹ سے چہرے پر عمودی دائرے کی شکل میں پندرہ سے بیس منٹ تک مساج کریں . اب اسے خشک ہونے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں . یہ چکنی جلد کی حفاظت کے لیےانتہائی مفید نسخہ ہے .
شہد اور لیموں کے چند قطرے ملا کر رکھ لیں . انہیں ہونٹوں پر لگائیں . اسکے علاوہ تازہ سنگترے کا بیرونی حصہ ہونٹوں پر ملیں . انار کے استعمال سے بھی ہونٹ پھٹنا بند ہو جاتے ہیں .
عام طور پر معدے کی خرابی سے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں . معدے میں گرمی زیادہ ہو تو اسپغول کا چھلکا ایک گلاس شربت صندل میں شامل کر کے پانچ روز نہار منہ استعمال کریں .
ایک چمچ میٹھا سوڈا ، نمک اور سہاگہ لے کر کسی بوتل میں رکھ لیں . اس سے روزانہ دانت صاف کریں .دانتوں کی پیلاہٹ دور ہوجائے گی .
لیموں کے چھلکے سکھا کر پیس لیں . اس میں نمک ملائیں اور روزانہ اس سے دانت صاف کریں . چند دنوں میں دانتوں کامیل دور ہوجائے گا .
اگر گردے میں پتھری ہو تو ناریل کے پانی میں انگور کا رس ڈال کرپیئیں یہ گردے کی پتھری کا بہترین علاج ہے .