Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت اساتذہ کے ریزرویشن کیلئے آرڈیننس لائے ،ڈی یوٹی اے

نئی دہلی۔۔۔الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ کی جانب سے برقرار رکھنے کے بعد دہلی یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن (ڈی یو ٹی اے )نے حکومت سےاس سلسلے میں آرڈیننس لاکراساتذہ کی تقرری کیلئے ریزرویشن کومحفوظ بنانے کا مطالبہ کیا۔ڈی یو ٹی اے کے صدر راجیورے نے بتایاکہ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کی درخواست خارج کردی جس میں 200نکات پرمشتمل روسٹر نظام کو جاری رکھنے کی بات کہی گئی تھی۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے کالج یا یونیورسٹی سطح کے بجائے شعبہ جاتی سطح پر ریزرویشن دینے کا فیصلہ سنایاتھا۔انہوں نے کہاکہ ہمارا شروع سے یہ مطالبہ رہاہے کہ یونیورسٹی یا کالج میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کو ریزرویشن دیاجائے۔
 
مزید پڑھیں:- - - -  -سبریمالا: مندرمیں داخل ہونیوالی خاتون کو سسرالیوں نے بے گھر کردیا

شیئر: