Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدھیہ پردیش: زیادتی کیس کے مجرم کو 10 سال قید کی سزا

بھنڈ۔۔۔  مدھیہ پردیش کی ضلعی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے لڑکی کواغوا اور زیادتی کےالزام میں راجیوسنگھ چوہان کو 10 سال قید اور10 ہزار روپئے جرمانہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت کے فیصلے  کے بعد مجرم کو جیل بھیج دیاگیا۔استغاثہ کے مطابق 13 دسمبر 2017 کی شام کو گھرسے دوا لینے کے لئے بازار جانے والی بچی کوملزم نےاغواکیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدگوالیار لے جارہا تھا کہ راستے میں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس نے لڑکی کوبازیاب کرانے کے بعداس کیخلاف کیس درج کرلیا تھا۔جس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ملزم کیخلاف سزا کا حکم صادر کیا۔
مزید پڑھیں:-  - - - -مدھیہ پردیش: زیادتی کیس کے مجرم کو 10 سال قید کی سزا

شیئر: