Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی : اب مساجد کے ائمہ کی تنخواہیں ماہانہ 18ہزار روپے

نئی دہلی۔۔۔دہلی وقف بورڈ نے مساجد کے ائمہ کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا ۔دہلی وقف بورڈ نے ڈی ڈی یو روڈ پر واقع ماتا سندری کالج میںایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امان اللہ خان نے ائمہ مساجد کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ اب ائمہ کی تنخواہیں 10ہزار سے بڑھا کر 18ہزار روپے اور موذن کی تنخواہ9ہزار سے بڑھا کر 16ہزار روپے کردی گئیں۔ تنخواہوں میں اضافہ فروری سے ہوگا۔وقف بورڈ کے چیئرمین کے مطابق طویل عرصے سے ائمہ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے تھے۔واضح ہوکہ دارالحکومت دہلی میں وقف بورڈ کی جانب سے تقریباً300مساجد کے ائمہ کو تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کی طاقت کانگریس میں نہیں ۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس ، اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی اتحاد ، جنوبی ہند میں دیگر جماعتیں ہی اپنے علاقوں میں بی جے پی کو شکست دے سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - -گروگرام میں 4منزلہ عمارت منہدم،8افراد ملبے تلے دب گئے

شیئر: