Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمدحفیظ آسٹریلیا کیخلاف ایک روزہ ٹیم میں شامل

 لا ہور... قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر محمد حفیظ کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کےلئے16 ویںکھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کافیصلہ کرلیا۔ ٹیم انتظامیہ نے سلیکشن کمیٹی سے درخواست کی تھی کی آل راو¿نڈر محمد حفیظ کو فوری طور پرآسٹریلیا بھیج دیا جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریار خان نے منظوری دیدی ۔ محمد حفیظ جلد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔غیرقانونی بولنگ ایکشن کے باعث طویل عرصے تک بولنگ پر پابندی کا شکار رہنے والے محمد حفیظ انجری مسائل کے باعث 2016 میں دورہ انگلینڈ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آئے تھے اس کے بعد ٹیم میں منتخب نہیں کئے گئے۔

شیئر: