Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے،نواز شریف

 اسلام آباد..وزیراعظم نواز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کو ٹیلی فون کرکے استنبول میں دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتے کو وزیرا عظم نے ترک صدر سے ٹیلی فون پر رابط کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ترکی پر حملہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم نے استنبول میں دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

شیئر: