Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیلٹ پیپرسے الیکشن کرانا ممکن نہیں،الیکشن کمیشن

نئی دہلی۔۔۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو ہیک کئے جانے کے دعوے سے پیدا ہونیوالے تنازعات پر الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ ملک میں بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے کا انتظام دوبارہ نہیں کیا جا سکتا۔بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پرچیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے کہا کہ ای وی ایم سے انتخابات مکمل محفوظ ہیں لہذا ملک میں بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کانظام نافذ نہیں کیا جا سکتا۔قابل غور ہے کہ لندن میں گزشتہ دنوں ہندوستانی نژاد سیدشجاع نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ انکشاف کیا کہ وہ ای وی ایم کو ہیک کر سکتا ہے اور اس نے دعویٰ کیا کہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں اس نے ای وی ایم کی ہیکنگ کی تھی۔ شجاع کے اس دعوے سے ملک میں تنازع کھڑا ہو گیا اور بیشتر اپوزیشن پارٹیوں نے بیلٹ پیپر سے ووٹنگ کرانے کا مطالبہ شروع کردیا۔
مزید پڑھیں:-  - - - -گوا:ساحل سمندرپر شراب نوشی کرنیوالے کو جیل اور جرمانہ؟

شیئر: