Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن کی سڑکوں پر24گنا سے زائد آلودگی

لندن...برطانوی دارالحکومت نے نئے سال کے صرف5دن میں آلودگی کی سالانہ شرح کی حد پار کرلی۔لندن ایئرکوالٹی نیٹ ورک کی ویب سائٹ کےمطابق سال نو کے محض5دن میں لندن کی سڑکوں پر 24گناہ زائد آلودگی رہی۔رپورٹ کے مطابق اس آلودگی کی وجہ سڑکوں پر حد سے زیادہ ٹریفک اور ڈیزل کا استعمال ہے۔صاف ماحول کے حوالے سے ایک تنظیم نے مطالبہ کیا کہ حکومت 2025ءتک ڈیزل کا خاتمہ کردے ۔ تنظیم نے کہا کہ یہ خطرناک ہے کہ پورے سال کی آلودگی صرف5دن میں ہی پیدا ہوچکی اس کا مطلب ہے کہ سال بھر میں آلودگی مزید بڑھے گی۔عالمی ادارہ صحت کی رپور ٹ میں بتایاگیا تھا کہ برطانیہ 62بلین پونڈ سالانہ صرف فضائی آلودگی سے بچاو پر خرچ کررہا ہے جبکہ میئر آفس کی اکھٹا کئے گئے مواد میں اعتراف کیاگیا تھاکہ آلودگی سے سالانہ9400اموات ہوتی ہیں۔

شیئر: