نیویارک۔۔۔ امریکہ میں اسکول بس پٹری کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی ۔ایک طالبعلم ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔امریکی ریاست ٹیکساس میں حادثہ پیش آیا۔ریسکیو ٹیم نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمی طالبعلموں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈیلاس کے اسپتال منتقل کیا ۔ ڈرائیور کو اس سے قبل ہی زخمی حالت میں ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ڈیلاس میں بچوں کے اسپتال میں لائے گئے ایک بچے کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ۔ایک طالبعلم زخمی ہے، ایک خاتون کو بھی زخمی حالت میں لایا گیا ہے جو غالباً ٹیچر ہو سکتی ہیں۔پولیس کے مطابق اسکول بس میں ڈرائیور سمیت 2طالب علم اور ایک ٹیچر موجود تھیں۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ ٹرین اسکول بس کو ایک کلو میٹر تک گھسیٹ کر لے گئی۔