Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھیڑخانی اور جھوٹے کیس کی دھمکی دینے پر25لاکھ کا جرمانہ عائد

ممبئی۔۔۔ممبئی ہائیکورٹ نے ایک خاتون اور اس کے شوہر پر صنفی تحفظ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 25لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ہریانہ کی فیل گڈ انڈیا کمپنی کی مالک نیہا گاندھیر اور اُس کے شوہرنے عدالت کے ملازم (مال گیر)کو چھیڑخانی اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دی تھی۔جسٹس ایس کتھاوالا نے کہا کہ وقت کے ساتھ یہ دیکھنے کو ملا ہے کہ جو قوانین خواتین کے مفاد کیلئے بنائے گئے ہیں بسا اوقات ان کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے مردوں کو ناجائز طریقے سے پھنسانے کی کوشش کی جاتی ہے اور بعد میں خود کو بچانے کی راہ تلاش کرتے ہیں۔ایسے تمام واقعات کی عدالت مذمت کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -آندھرا پردیش : گنٹور میں اسکول بس کو حادثہ،17بچے زخمی

شیئر: