Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی

شارجہ ..... متحدہ عرب امارات میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ شارجہ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کرنل محمد راشد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال جرائم میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی ۔2015 کے اعداد و شمار کے مطابق شارجہ میں ہونے والے جرائم کی تعدا د2040 تھی جبکہ گزشتہ برس 2016 میں مجموعی طور پر 1511 جرائم درج کئے گئے۔
 

شیئر: