منہ میں غبارہ پھٹنے سے 8سالہ بچے کی موت
بلبھ گڑھ۔۔۔۔شہر کے یادو کالونی میں ضلع کونسل کے سابق رکن کے گھر میں منعقد ہونیوالی شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی۔ 8سالہ بچے گھر کے باہر غبارے سے کھیل رہا تھا کہ اچانک پھٹ گیا اور غبارے کا ایک ٹکڑا سانس کی نالی میں پھنس گیاجس سے بیہوش ہوکر گر پڑا۔بچے کی حالت دیکھ کر اہل خانہ گھبراگئے۔وہاں موجود بچوں نے بتایا کہ انوج غباے میں منہ سے ہوا بھر رہا تھا کہ اچانک پھٹ گیااور وہ بیہوش ہوکرزمین پر گر پڑا۔وہاں موجود لوگوں نے فوراً قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیدیا۔
بلبھ گڑھ سول اسپتال کے ڈاکٹر مان سنگھ کا مشورہ
٭ بچوں کو غبارہ یا اس قسم کی دیگر چیزوں سے دور رکھیں
٭غبارہ جیسی چیزیں منہ میں پھٹنے یا پھنس جانے کے بعد بچوں کو کھانسنے کیلئے کہیں یا اس کی ناک میں روئی بتی بناکر ڈالیں تاکہ اسے چھینک آسکے۔
٭کوشش کریں کہ کسی بھی طرح اسے چھینک آئے۔کیونکہ چھینک یا کھانسی سے سانس کی نالی میں پھنسی ہوئی چیز باہر نکل سکتی ہے۔
٭ایسے عالم میں فوراً کسی بڑے اسپتال جاکر اینڈواسکوپی کرانے کا اہتما کریں۔